تھانہ وارث خان پولیس کی کارروائی ، کار لفٹر گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی برآمد کرلی

64
arrested
arrested

راولپنڈی۔28جنوری (اے پی پی):تھانہ وارث خان پولیس نے کار لفٹر کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی برآمد کر لی ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نعمان نے کچھ دن قبل وارث خان کے علاقہ سے مہران کار چوری کی تھی۔

وارث خان پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمد کر لی۔ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔