تھانہ ٹاؤن پولیس نےکارسنیچنگ میں ملوث گروہ کے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا

81
ڈرگ فری پنجاب وژن کے تحت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن،خاتون سمیت سات ملزمان گرفتار،ایک ملزم کو 9 سال قید کی سزا

پشاور۔ 08 فروری (اے پی پی):تھانہ ٹاون پولیس نے شہرکے پوش اورکمرشل علاقوں میں اسلحہ کی نوک پرگاڑیاں چھیننے اورموٹرسائیکل سمیت گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث منظم گینگ کا سراغ لگا کردو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان میں فیضان سکنہ جمرود اورحمید الرحمان سکنہ جھانگیرآباد تہکال شامل ہیں جوشہرکے مختلف علاقوں میں اسلحہ کی نوک پرگاڑیاں چھننےاورچوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان چھینی اورچوری شدہ گاڑیوں کو سکریپ کرکے پارٹس کی شکل میں اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔

ملزمان نے دوران تفتیش گاڑیوں، موٹرسائیکل کی سنیچنگ اورلفٹنگ میں ملوث ہونےکا اعتراف کرلیا جن کی نشاندہی پرتین عدد گاڑیاں اور دوعدد موٹرسائیکل برآمد کرنے کے ساتھ گاڑیاں بیچنے کے عوض حاصل شدہ رقم ایک لاکھ روپے برآمد بھی برآمد کرلیے ۔