پشاور۔ 26 اپریل (اے پی پی):تھانہ پھندو پولیس نے غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش سمیت دیگر جرائم میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پشاور پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبد اللہ، اجمل، خالد حسین، عبد الوہاب اور محمد اسرار شامل ہیں جن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، دو عدد پستول، شراب سمیت متعدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔