تھانہ چناب کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار

69
New York
ڈیرہ اسماعیل خان، نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا، 38 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

چنیوٹ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):تھانہ چناب کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاتھانہ چناب نگر پولیس سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم ممتاز عرف کالی کو برائے برآمدگی مال مسروقہ لے جا رہی تھی پیر پگھوڑ قبرستان کے قریب تین کس نامعلوم ملزمان نے ملزم ممتاز کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی چناب نگر پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ملزم ممتاز عرف کالی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا

ملزم کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ملزم ممتاز عرف کالی چوری،ڈکیتی، راہزنی و دیگر 40 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل لالیاں, ایس ایچ او تھانہ چناب نگر, پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی فرار ملزمان کی تلاش کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن و حسب ضابطہ کاروائی جاری ہے