26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھانہ کمیلہ پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار

تھانہ کمیلہ پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

کوہستان اپر۔ 21 مئی (اے پی پی):تھانہ کمیلہ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 2828 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کمیلہ علی نواز خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خانزادہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2828 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف تھانہ کمیلہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان اپر فرمان اﷲ نے پولیس ٹیم کی فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش نوجوان نسل کے مستقبل کے دشمن ہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ کوہستان کو منشیات سے پاک اور پرامن ضلع بنایا جا سکے۔ ترجمان کوہستان اپر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ جرائم کے خاتمہ میں پولیس کے ساتھ اپنا قومی کردار ادا کر سکیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں