- Advertisement -
ملتان۔ 12 مئی (اے پی پی):ملتان پولیس تھانہ کپ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب بھی برآمد کر لی۔گرفتار شراب فروش کی شناخت محمد حنیف ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ ملزم کو تھانہ کپ کے علاقے سبیل چوک سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔پولیس کی مزید کارروائی جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596330
- Advertisement -