تھانہ کھلابٹ پولیس کی کاروائی ،منشیات فروش گرفتار 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

215
Actions against
Actions against

ہری پور ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):تھانہ کھلابٹ پولیس کی کاروائی ،منشیات فروش گرفتار 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ محمد امتیاز نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد بشیر ولد محمد نزیر سکنہ نیو قاضیاں کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 150 گرام ہیروئن برآمد کرکے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔