پشاور۔ 26 مئی (اے پی پی):تھانہ گلبرگ پولیس پشاور نے جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ سرکل دوست محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ جاوید خان اور
چوکی نوتھیہ انچارج اکرم خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے ایک رائفل، تین عدد پستول اور متعدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔