تھا نہ کرپا پولیس کی کارروائی ، چوری کی وارداتو ں میں مطلو ب منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا

135

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):تھا نہ کرپا پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتو ں میں مطلو ب منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور نقدی 55لا کھ روپے برآمد کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صر اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں تھانہ کرپا پولیس ٹیم نے چوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گرو ہ کے اہم رکن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ نقدی 55لاکھ روپے برآمد کر لی

گرفتار ملزم کی شناخت غلام مصطفی کے نام سے ہو ئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے متعددوارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن” پکار- "15 پر فوری اطلا ع کریں۔