27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھرپارکر، بارش، آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد زخمی، 17 مویشی ہلاک

تھرپارکر، بارش، آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد زخمی، 17 مویشی ہلاک

- Advertisement -

تھرپارکر ۔ 07 مئی (اے پی پی):تھرپارکر میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے اور 17 بکریاں ہلاک ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں تیز گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی ،تھرپارکر کے شہروں سمیت مختلف علاقوں میں تیز گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے، تھرپارکر میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے ہلکی سی بارش برسنے کا سلسلہ شروع ہے،

بارش کے دوران تھرپارکر کے گاؤں گولیو ہنگورجہ میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد رانو، راہو میگہواڑ کی زوجہ، چمن، پرمانند میگہواڑ اور نوجوان لڑکی خاتو بھیل زخمی ہو ئے جن کو طبی امداد کے تعلقہ اسپتال اسلام کوٹ منتقل کیا گیا۔گاؤں چہو راہموں میں آسمانی بجلی گرنے سے نتھو مل میگہواڑ کی 17 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593792

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں