تھرپارکر ،گھریلو تنازعہ پر نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا

84

تھرپارکر ۔ 20 فروری (اے پی پی):ضلع تھرپارکر تحصیل چھاچھرو کے گاؤں چارنور میں 16 سالہ اشرف نے گھریلو تنازعہ پر خودکشی کر لی۔گاؤں والوں نے درخت پر لٹکی ہوئی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ چھاچھرو پولیس نے لاش کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کیا، ہسپتال سے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگ رہا ہے، مزید اس معاملے کی تفتیش کی جائیگی، دوسری جانب ورثا کا کہنا ہے کہ ایک گھریلو تنازعہ پر نوجوان پریشان تھا اور گزشتہ رات دیر سے گھر سے نکل گیا، صبح کے وقت گاؤں والوں نے لاش دیکھ کر پولیس اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق نوجوان بیروزگار تھا۔