تھرپارکر ۔ 04 نومبر (اے پی پی):تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ کے قریب تھر کول روڈ پر روڈ حادثہ میں مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ کے قریب تھرکول روڈ پر مسافر کوج کی موٹرسائیکل کو زودار ٹکر لگنے کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے،
دونوں نوجوان تھرکول کے ملازم تھے، جو تھرکول بلاک ایک پر ڈیوٹی سے واپس گاؤں جا رہے تھے، دونوں نوجوان کی پہچان 30 سالہ اشوک میگہواڑ اور 36 سالہ گوپال میگہواڑ کے نام سے ہوئی ہے جو گاؤں کھاریو غلام شاہ کے رہائشی تھا،
پولیس نے کارروائی کے لیےنعشیں متعلقہ اسپتال اسلام کوٹ منتقل کیاجہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں، جب کہ مسافر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔