تھرپارکر میں غربت سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کرلی

51
person committed suicide by putting
person committed suicide by putting

تھرپارکر ۔ 06 جون (اے پی پی):تھرپارکر میں غربت سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کرلی۔تحصیل چہاچہرو کے نواہی گاؤں کیتاری کے رہائشی 35 سالہ نوجوان مٹھا خان نہڑیو نے کنویں میں کود کر خودکشی کر لی۔ورثاء کا کہنا ہے کہ نوجوان غریب اور بیروزگار تھا، نوجوان کی بیٹی بیمار تھی اور علاج کے لیے پیسے بھی نہیں تھے، مجبور باپ اپنی بیٹی کو بیماری میں تڑپتے ہوئے دیکھ نہ سکا اور نوجوان نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹی کے علاج کے لیے حیدرآباد گیا تھا، جب واپس چھاچھروشہر پہنچا تو کرایہ ختم ہو گیا، چھاچھرو شہر سے 50 کلومیٹر کا پیدل سفر کرکے جب گاؤں کے قریب پہنچا تو کنویں میں کود کر خودکشی کر لی۔پولیس نے پہنچ کر لاش کنویں سے نکالا اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا ءکے حوالے کردی گئی۔