اسلام آباد ۔28 اکتوبر(اے پی پی) تھری اور فور جی صارفین سیمت ملک میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 62ملین سے تجاوز کر گئی ہے ۔ پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ستمبر کے اختتام پر ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 59.485ملین تھی جبکہ دیگر براڈ بینڈ صارفین کی تعداد سمیت صارفین کی مجموعی تعداد 62ملین تک بڑھ گئی ہے۔