تھل جیپ ریلی ٹریک پر 70 ریسکیورز ہمراہ اسکاؤٹس اور 8 ایمرجنسی وہیکلز پر مشتمل 17 کی پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں،ترجمان ریسکیو 1122

175
Rescue 1122

مظفرگڑھ۔ 08 نومبر (اے پی پی):سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کے احکامات کی روشنی میں ریسکیو1122 کی جانب سے تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں ایمرجنسی سٹاف اور ایمرجنسی وہیکلز تعینات کردیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 منصور احمد کے مطابق اس موقع پر کسی بھی نا گہانی صورتحال کے پیشِ نظر 70 ریسکیورز ہمراہ ریسکیو اسکائوٹس اور 08 ایمرجنسی وہیکلز پر مشتمل 17 کی پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اسامہ زیشان اس ایونٹ کے دوران ریسکیو1122 کے تمام تر انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر اعجاز انجم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ انجنیئر علی حسنین کی زیر قیادت اس ایونٹ میں تعینات تمام ریسکیو سٹاف اور ریسکیو محافظ مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں۔انشاءاللہ ریسکیو 1122 اس تمام تر ایونٹ کے دوران بہترین خدمات فراہم کرے گا۔