
ملتان ۔12فروری(اے پی پی)ملتان اورراولپنڈی کے درمیان 7سال بعد تھل ایکسپریس کودوبارہ بحال کردیاگیا۔وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز ٹرین کاافتتاح کیا۔ٹرین باضابطہ طورپرآج 13فروری سے چلائی جائے گی ۔129اپ ،130ڈاﺅن تھل میانوالی ایکسپریس کے مسافروں کو پہلے روز سفرکی مفت سہولت دینے کافیصلہ کیاگیاہے۔ڈویژن سپرنٹنڈنٹ ملتان آفس کے مطابق تھل ایکسپریس صبح 7بجے بیک وقت ملتان سے راولپنڈی اورراولپنڈی سے ملتان روانہ ہوگی ۔ٹرین براستہ ترنول ،کندیاں،میانوالی ،کوٹ ادو،بھکر ،لیہ اورمظفرگڑھ ،ملتان آئے گی اورانہیںسٹیشنوں کے راستے ملتان سے ہوتے ہوئے رالپنڈی جائے گی ۔ریلوے ذرائع کے مطابق بدھ کے روزپہلی ٹرین کے تمام مسافروں کو ٹرین کے تمام درجوں اکانومی ،لوئراے سی اوراے سی میں مفت سفرکی سہولت دی جائے گی۔