بھکر۔ 13 اگست (اے پی پی):تھل یونیورسٹی بھکر میں دو روزہ "فتحِ حق” جشنِ آزادی تقریبات کا آغاز گیا کر دیا گیا۔یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر تھل یونیورسٹی بھکر میں دو روزہ "فتحِ حق” جشنِ آزادی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر محمد اشرف چودھری، کنزرویٹِو آف فاریسٹ سرگودھا سرکل عاصم اظہر نقوی اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر بھکر ملک محمد ثاقب اعوان تھے۔
تقریب کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے کیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ "فتحِ حق اصل میں ہماری پاک فوج کی انتھک کوششوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے ملک کو امن اور آزادی کا تحفہ دیا”۔ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف چودھری نے کہا کہ "ملکِ پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کو دل کھول کر محنت کرنی ہو گی، کیونکہ مستقبل کی باگ دوڑ انہی کے ہاتھوں میں ہے”۔