تہران میں سموگ کے باعث پرائمری سکول بند

157

تہران ۔ 14 نومبر (اے پی پی) ایران کے دارلحکومت تہران میں سموگ کے باعث پرائمری سکول بند کر دیئے گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق تہران میں موسم سرما کے آغاز سے ہی سموگ چھائی ہوئی ہے تاہم پیر کو پی ایم 2.5 پارٹیکلز کی سطح 156تک پہنچنے کے بعد ہوا انتہائی آلودہ اور حد نگاہ صفر ہو جانے پر شہری انتظامیہ نے شہر کے تمام کنڈر گارٹن اور پرائمری سکولوں کو تا حکم ثانی عارضی طور بند کرنے کا حکم دیا ہے۔انھوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چہروں پر فیس ماسک پہن کر باہر آئیں اور ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ آنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔