اقوام متحدہ ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے بیرونی خلاءکو اسلحہ سے پاک رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اقدام علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کو شدید متاثرکرے گا ۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کےلئے پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے جنرل اسمبلی کی ڈس آرمامنٹ اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہا کہ خلاءمیں اسلحہ کی موجودگی اب فلموں اور قصے …
تہمینہ جنجوعہ کا جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے بیرونی خلاءکو اسلحہ سے پاک رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اقدام علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کو شدید متاثرکرے گا ۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کےلئے پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے جنرل اسمبلی کی ڈس آرمامنٹ اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہا کہ خلاءمیں اسلحہ کی موجودگی اب فلموں اور قصے کہانیوں کی باتیں نہیں رہی، خلاءکو فوجی اور سویلین مقاصد کےلئے استعمال کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ کے نتیجہ میں خلاءمیں اسلحہ کی موجودگی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ یہ صورتحال نہ صرف دنیا کے مختلف حصوں میں عدم استحکام کا باعث ہوگی بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی پربھی منفی اثرات مرتب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ1967ءکے آﺅٹر سپیس ٹریٹی کے تحت جوہری اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بیرونی خلاءمیں رکھنے پر پابندی ہے۔ اس صورتحال میں اینٹی بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم اور دیگر جدید فوجی ٹیکنالوجی کی تنصیب باعث تشویش ہے، ایسے اقدامات جنوبی ایشیاءجیسے حساس خطوں کو زیادہ متاثر کرسکتے ہیں اور ان اقدامات کو روکنے کےلئے نئے اور زیادہ موثر معاہدے کی ضرورت ہے۔








