تیار ملبوسات کی برآمدات میں اگست کے دوران 8.85 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

67
Pakistan Bureau of Statistics
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) اگست 2018ءکے دوران ملک سے تیارملبوسات کی برآمدات میں 8.85 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے دوسرے مہینہ میں پاکستان نے تیارملبوسات کی برآمدات سے 224.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.85 فیصد زیادہ ہے، اگست 2017ءکے دوران پاکستان کوتیارملبوسات کی برآمدات سے 205.98 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔