اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) دسمبر 2018ءکے دوران تیار چمڑے کی قومی برآمدات میں 7.19 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2018ءکے دوران چمڑے کی مصنوعات تیار کرنے کیلئے استعمال ہونے والے ٹینڈ لیدر کی برآمدات 2.7 ارب روپے تک کم ہو گئیں جبکہ نومبر 2018ءکے دوران تیار چمڑے کی برآمدات 2.98 ارب روپے رہی تھیں۔ اس طرح نومبر 2018ءکے مقابلہ میں دسمبر 2018ءکے دوران تیار چمڑے کی برآمدات میں 0.28 ارب روپے یعنی 7 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔