تیار کھاد کی درآمدات میں ستمبر کے دوران 72.65 فیصد اضافہ ہوا ، شماریات بیورو

361
Dera Ghazi Khan
Dera Ghazi Khan

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ستمبر 2020 کے دوران تیار کھاد کی درآمدات میں 72.65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2020 میں درآمدات کا حجم 11.07 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2020 کے دوران تیار کی درآمدات کا حجم 6.4 ارب روپے رہاتھا۔ اس طرح اگست 2020 کے مقابلہ میں ستمبر 2020 کے دوران تیارکھاد کی قومی درآمدات میں 4.67 ارب روپے یعنی 72.65 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔