تیتر و دیگر جنگلی پرندوں کے غیرقانونی شکارمیں ملوث 6ملزمان گرفتار،ترجمان

94

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے متعدد کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے جنگلی بٹیر کے ڈیلر سمیت تیتر و دیگر جنگلی پرندوں کے 6غیرقانونی شکاری گرفتار کرکے انہیں ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ 17زندہ بٹیر برآمد کرکے قدرتی مسکن میں آزاد کردئیے گئے ۔

ترجمان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع قصور محمد حسین گشکوری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوٹ رادھاکشن سے ایئر گن کے ساتھ جنگلی پرندوں کے غیرقانونی شکار میں مشغول ایک شکاری کو گرفتار کرکے 18ہزار روپے جرمانہ کیا، اسی طرح دو مختلف کارروائیوں کے دوران وائلڈلائف سٹاف راولپنڈی نے تیتر کے 4غیرقانونی شکاریوں کو گرفتار کر کے 65ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ،ایک غیرقانونی ڈیلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 17زندہ بٹیر برآمد کر کے 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔