بہاول پور۔ 01 دسمبر (اے پی پی):تیزرفتارکارٹرک سے جاٹکرائی، سابق ایم این اے علی حسن گیلانی سمیت 2افراد جاں بحق،3زخمی، ہسپتال منتقل۔
تفصیل کے مطابق سابق ایم این اے سیدعلی حسن گیلانی ودیگرافراد کارمیں جارہے تھے کہ نبی پوراوچشریف روڈ احمدپورشرقیہ کے قریب تیزرفتاری کے باعث کار ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں سابق ایم این اے سیدعلی حسن گیلانی اور57سالہ اکبرخان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 30سالہ میاں سلطان،45سالہ حنیف،55سالہ جندوڈا شدیدزخمی ہوگئے۔
اطلاع پرریسکیو1122فوری طورپر موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کوابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپورشرقیہ منتقل کردیا۔