مظفرگڑھ۔ 03 مارچ (اے پی پی):چوک سرور شہید میں تیز رفتار بس نے دو موٹر سائیکلوں کو کچل دیا،13 سالہ طالبعلم جاں بحق،ایک شہری شدید زخمی،ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں تیزرفتار مسافر بس نے 2 موٹرسائیکلوں کو کچل دیا
،جس کے نتیجے میں 13 سالہ طالب علم خبیب موقع پر جاں بحق ہو گیا،جبکہ چوک سرور شہید کے نواحی چک 571 کا رہائشی 50 سالہ منشا شدید زخمی ہو گیا ہے،
زخمی شخص کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ جاں بحق طالب علم کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔