تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارکمسن بچی جاں بحق،ایک شخص زخمی

76
Chichawatni

مظفرگڑھ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارکمسن بچی جاں بحق،ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور کے نواحی قصبہ اڈہ جوانہ بنگلہ پر ایک تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،حادثے کے نتیجہ میں 8 سالہ بچی مریم موقع پر دم توڑ گئی جبکہ بچی کا والد زخمی ہو گیا،

ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔