بھکر۔۔۔ 27 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے کہا کہ بچوں کو عمدہ خوراک اور تعلیم و تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا جہاں ریاست کی ذمہ داری ہے وہیں والدین پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرامز پر ضرور عمل کریں اور اپنے خاندان کا سائز اپنے وسائل کیمطابق رکھیں تاکہ ان کیلئے صحت مندانہ ماحول کی دستیابی سمیت اعلی معیار تعلیم کیلئے موافق ماحول کی راہ ہموار کی جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے محکمہ بہبود آبادی کے اجلاس میں مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں دستیاب وسائل سے استفادہ کرکے عوام الناس میں موٹر آگاہی اور شعور کی بیداری کیلئے کامل احساس زمہ داری کیساتھ خدمات جاری رکھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موثر آگاہی مہم کو بامقصد بنانے کیلئے ذرائع ابلاغ کے تمام فورمز کو استعمال میں لایا جائے اور اس قومی فریضہ کی تکمیل کیلئے سوسائٹی کے ہر فرد سے حسب ضرورت معاونت حاصل کی جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس رضا ناصر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمن اولکھ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد داود ، پروگرام ڈائریکٹر DHDC ڈاکٹر ذاہدہ قیوم، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر احسان للہ۔خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر (سی اینڈ ٹی) محمد رمضان اعوان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ایجوکیشن فیملی پلاننگ میلہ کے کامیاب انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور معاونت کی یقین دہانی بھی کروائی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=540021