فیصل آباد۔ 26 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہا ہے کہ تیز رفتار سروس ڈیلیوری کیلئے ایف ڈی اے کے انتظامی امورکو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ ’’پلس‘‘ کے ماہرین سے ملاقات کے دوران کہی۔ ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور، عثمان رامے ودیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ’’پلس‘‘ کے کوالٹی انشورنس سپشلسٹ حسیب اختر اور جیو سپشلسٹ کامران بیگ نے آن لائن سروسز کی فراہمی کے نظام میں مزید بہتری لانے سے متعلق تکنیکی وفنی امور پر بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ’’پلس‘‘ کی زیر نگرانی لینڈ سسٹم میں جدت لانے کے عمل کی تازگی ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ بقایا ریکارڈ کی سکینگ جلد مکمل کی جائے جبکہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول تمام رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹیں کی جائیدادوں کی تمام تفصیلات کو پنجاب اربن لینڈ سسٹم انحاسمنٹ کے تحت اپ لوڈ ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے جس کے تحت پراپرٹی مالکان گھر بیٹھے اپنی جائیداد کی تفصیل چیک کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے رئیل ٹائم اجراء کے بعد ٹاؤن پلاننگ رپورٹ و دیگر سروسز کی فراہمی میں بھی مزید بہتری لانے کے لیے سسٹم جل آپریشنل ہونا چاہیئے۔
انہوں نے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایف ڈی اے کی سروسز میں جدت لانے کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھائیں تاکہ درخواست گزار جلد ان کے ثمرات میں مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے تلقین کی کہ تمام شعبوں کے انتظامی معاملات کو جدید اصلاحات کے تحت مربوط بنانے کے نظام کی تکمیل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ،اس سلسلے میں تمام افسران دفتری طریقہ کار میں جدید سوچ اور مہارت اختیار کریں تاکہ عوام کو تیز رفتار ریلیف کی فراہمی میں ترقی کا واضح انتظام و انصرام نظر آئے۔