تیز رفتار ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، طالبہ جاں بحق، موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگیا

256

فیصل آباد۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):تیز رفتار ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،حادثہ میں طالبہ جاں بحق اور موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ستیانہ روڈ پر پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

حادثہ میں ایف ایس سی کی طالبہ 19 سالہ عائشہ دختر شاہد اقبال جاں بحق اور موٹر سائیکل سوار نوجوان عبداللہ زخمی ہوگیا۔ ویگن ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ 223 ر۔ب کی رہائشی طالبہ اپنے ماموں زاد کی ہمراہ امتحان دینے آرہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔