23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںتیز رفتار ٹرالر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،دونوں موقع...

تیز رفتار ٹرالر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،دونوں موقع پر جاں بحق

- Advertisement -

بورے والا۔10 ستمبر (اے پی پی):گگو منڈی شیخ فاضل روڈ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر جا ں بحق ہوگئے،ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔

نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔گگومنڈی سے شیخ فاضل روڈ پر نواحی گاوں 375/ ای بی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے اووٹیکنگ کے دوران دو موٹر سائیکل سواروں کو بری طرح کچل دیا جس سے دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے جنکی نعشوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔

- Advertisement -

ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تھانہ شیخ فاضل پولیس نے ٹرالر قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ،جا ں بحق افراد کی شناخت عمران صادق اور خلیل کے ناموں سے ہوئی جو گگو منڈی 187/ ای بی کے رہائشی تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388691

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں