سرگودھا۔ 17 جنوری (اے پی پی):سرگودھا میں تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر کے نتیجے میں دو طالبات سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد طلبہ شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی تحصیل سلانوالی کے چک نمبری 133جنوبی کے قریب 46 اڈا روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں چک 132 جنوبی کا 55 سالہ وین ڈرائیور،35 سالہ خاتون سکول ٹیچر اقراء اور 2 طالبات فتح نور،8 سالہ جنت ارشاد شامل ہیں۔
زخمی طلبہ میں 10 سالہ عمران،12 سالہ حیدر عباس، 19 سالہ اقرا ناصر،14 سالہ ہاتم فاطمہ، مہنال ثاقب،28 سالہ عطیہ عمران، 13 سالہ عین احمد، 12 سالہ ہادی احمد12 سالہ آنیااحمد،13 سالہ معید حسین ،10 سالہ ایمان،15 سالہ عبدالمقید،7 سالہ مہرہا ناصر،عمران، 16 سالہ فیاض حیدر،14 سالہ ایمان،آیان،23 سالہ اویس،10 سالہ داود،فیاض،25 سالہ کنول،6 سالہ قاسم،15 سالہ نور فاطمہ اور عبدالمعید شامل ہیں۔ زخمیوں کوڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا
جبکہ متوفین کی نعشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں جن کو آبائی چکوک میں سپردخاک کر دیا گیا۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔