ROAD ACCIجوہرآباد۔ 08 فروری (اے پی پی):جوہرآباد خوشاب روڈ پرکارکی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جوہرآباد کے نواحی قصبہ بولا کا رہائشی عطامحمداپنےبھتیجےمحمدسلیمان اوروالدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ خوشاب جوہرآباد روڈ پر اعوان پٹرولیم کے نزدیک تیز رفتار کارکی ٹکر لگنے سے عطا محمد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھتیجا سلیمان اور اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔
نعش اورشدیدزخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآبادمنتقل کردیا گیا۔بعد ازاں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث الائیڈہسپتال فیصل آبادمنتقل کر دیا گیا۔