تیسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر169 رنز بنالئے

77
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کووڈ 19 مسائل کی وجہ سے ملتوی

ڈومینیکا ۔ 11 مئی (اے پی پی) اظہر علی اور بابر اعظم کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنالئے، اظہر علی 85 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں، بابر اعظم 55 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، بارش نے کھیل کا کافی حصہ متاثر کیا جو میچ کے دوران وقفہ وقفہ سے جاری رہا، کھانے سے چائے کے وقفہ تک صرف 2 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا اور تقریبا ایک سیشن بارش کی نظر ہوگیا، ویسٹ انڈیز کی طرف الزاری جوزف اور راسٹن چیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔