33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںتیسرا ٹی ٹونٹی، آسٹریلیا نے بھارت کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد5وکٹوں...

تیسرا ٹی ٹونٹی، آسٹریلیا نے بھارت کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد5وکٹوں سے ہرا دیا،میکسویل کی طوفانی سنچری

- Advertisement -

گوہاٹی۔28نومبر (اے پی پی):گلین میکسویل کی طوفانی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دے دی، بھارت کا 223 رنز کا بڑا ہدف کینگروز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری بال پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،میکسویل اور میتھیوویڈ نے آخری دو اوورز میں 43رنز بنا کر بھارت کی یقینی فتح کو شکست میں بدل دیا، میکسویل 48 بالوں پر 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے، ،

بھارتی اوپننگ بلے باز رتوراج گائیکواڈ کی شاندار سنچری رائیگاں گئی، پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارت کو2-1کی برتری حاصل ہے۔ منگل کو گوہاٹی میں کھیلے گئے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز کا بڑا سکور بنا ڈالا، اوپننگ بلے باز رتوراج گائیکواڈ نے 57 بالوں پر 123 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 13 چوکے شامل ہیں، کپتان سوریا کمار یادیو نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، تلک ورما 24 بالوں پر 31 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے کین رچرڈسن، جیسن بہرنڈورف اور ایرون ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت کا 223 رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل آسٹریلیا نے گلین میکسویل کی شاندار سنچری کی بدولت آخری اوور کی آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

- Advertisement -

آسٹریلوی اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ایرون ہارڈی نے 4 اوورز میں 47 رنز بنا کر ٹیم کواچھا آغاز فراہم کیا تاہم ہارڈی 16 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو ٹریوس ہیڈ بھی کچھ دیر بعد 35 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے، 68 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی تیسری وکٹ گری جب جوش انگلس 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ اس موقع پر گلین میکسویل نے اننگز کو سنبھالا دیا اور جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ شروع کیا، مارکس سٹوئنس 17 رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے تو اگلے ہی اوور میں آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ گر گئی

جب ٹم ڈیوڈ صفر پر آئوٹ ہوگئے۔ اس موقع پر میکسویل نے کپتان میتھیو ویڈ کے ساتھ مل کر سکور کو تیزی سے آگے بڑھانا شروع کیا اورآخری دو اوورز میں 43رنز بنا کر بھارت کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، میکسویل نے 47 بالوں پر شاندار سنچری سکور کی، وہ 48 بالوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 104 اور میتھیو ویڈ 16 بالوں پر 28 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ بھارت کے سپنر روی بشنوئی نے دو وکٹیں حاصل کیں، ارشدیپ سنگھ ، اویش خان اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414906

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں