- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام تیسرا ڈاکٹرعبدالستار ایدھی گرلز تھرو بال ٹورنامنٹ جمعہ سے جنریشن سکول کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول احمد ارائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیںاور ٹورنامنٹ میں سندھ سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں حصہ لےں گی۔ ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں رکھی گئی ہے اور یہ ٹورنامنٹ 13 اکتوبر تک جاری رہے گا ۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116884
- Advertisement -