اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگری کلچر نمائش‘‘ میں شرکت کے لیے 25 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش کراچی ایکسپو سنٹر میں 25 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہے گی جس میں پھل ، دلیہ ، سبزیاں ، ڈیری ، شہد ، نمک ، کھجوریں ، خشک میوہ جات ، تمباکو، مصالحہ جات اور ایگری ٹیک سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔