تیسری خیبر زلمی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ چیمپئن ٹرافی (کل) سے شروع ہوگی

100

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) تیسری خیبر زلمی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ چیمپئن ٹرافی (کل) پیر سے شروع ہوگی جو 18 اپریل تک جاری رہے گی۔اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر محمد بلال ستی نے بتایاکہ پشاور میں شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سے چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان پشاور، اسلام آباد، بہاولپور اور اوکاڑہ شامل ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے اسلام آباد کی ٹیم پشاور پہنچ گئی۔ ایونٹ کے پہلے روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ اسلام آباد اور بہاولپور کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں اوکاڑہ اور پشاور کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔