تیسری سہ ماہی کے دوران مے بینک کے منافع میں5.4 فیصد کمی

143

کوالالمپور ۔ 28 نومبر (اے پی پی) ملائیشیاءکے سب سے بڑے بینک ” مے بینک “ نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کے منافع میں 5.4 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ قرضوں کی طلب میں کمی اور ٹیکسوں میں اضافہ ہے۔بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران اس کا خالص منافع 1.795 رنگٹ (402.9 ملین ڈالر) رہا جو 2015 ءکی تیسری سہ ماہی کے خالص منافع (1.898 ارب رنگٹ ) سے 5.4 فیصد کم ہے۔