تیسری چترال فٹ بال لیگ 26 اگست سے شروع ہو گی

141
فٹ بال لیگ

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):تیسری چترال فٹ بال لیگ (سی ایف ایل) 26 اگست سے چترال کے شہر دروش میں شروع ہو گی۔پاکستان آرمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ چترال فٹ بال لیگ کے چیف آرگنائزر کمال عبدالجمیل نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

لیگ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، افغان ٹی وی، جانباز کلب ژوب، المعراج ٹائیگرز ہزارہ، پاک وطن کلب مردان اور لالک جان سٹارز یاسین کے علاوہ مقامی ٹیمیں بھی شامل ہیں ۔لیگ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیگ میں پاکستان آرمی کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ لیگ کا آغاز 2021 میں ہوا تھا ،چترال فالکن نے پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔ 2022 میں کھیلا گیا دوسرا ٹائٹل پاکستان آرمی نے جیتا تھا ۔