تیس سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے 16مئی سے کورونا وائرس ویکسین کی رجسٹریشن کھول دی جائے گی،اسد عمر

64

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 30سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے 16مئی سےکورونا وائرس ویکسین کی رجسٹریشن کھول دی جائے گی۔

انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ کورونا وائرس ویکسین کی سپلائی میں بہتری آ رہی ہے، وفاق کی تمام اکائیوں میں ویکسین کی استعداد کار بڑھ رہی ہے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ نے کہاکہ کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے اہل افراد کی کیٹیگری میں اضافہ جاری ہے۔