اقوام متحدہ۔19جون (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے مطابق 30 سے 40 کے درمیان ممالک اپنی آبادی کو کووڈ۔ 19 ویکسین کی دوسری خوراک فراہم نہیں کرسکتے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کے سینئر مشیر بروس آئلورڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت بہت سارے ممالک موجود ہیں جن کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراکوں کا رول …
تیس سے 40ممالک کووڈ۔ 19 ویکسین کی دوسری خوراک دینے سے قاصر ہیں ، عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔19جون (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے مطابق 30 سے 40 کے درمیان ممالک اپنی آبادی کو کووڈ۔ 19 ویکسین کی دوسری خوراک فراہم نہیں کرسکتے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کے سینئر مشیر بروس آئلورڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت بہت سارے ممالک موجود ہیں جن کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراکوں کا رول آؤٹ معطل کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بہت سارے ممالک جو ڈبلیو ایچ او کی زیرقیادت کوویکس پروگرام کے ذریعے تقسیم کردہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے آسٹر زینیکا ویکسین کی توقع کر رہے تھے انہیں بھی ویکسین ملنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں سب صحارا افریقہ ، لاطینی امریکہ اور مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ ساتھ نیپال یا سری لنکا جیسےممالک بھی شامل ہیں ۔







