تیل، گیس اور توانائی کی صنعت کی 17 ویں بین الاقوامی نمائش پی او جی ای ای 2019ء 20 جون کو شروع ہوگی

99

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) تیل، گیس اور توانائی کی صنعت کی 17ویں بین الاقوامی نمائش”پی او جی ای ای 2019ء“ 20 جون کو شروع ہوگی۔ تین روزہ عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد20 تا 22 جون2019ءکو ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا جس میں 30 سے زائد ممالک شرکت کریں گے، تین روزہ میگا ایونٹ میں8 تا10 ہزار وفود کی شرکت بھی متوقع ہے۔ عالمی نمائش کے منتظمین نے کہا ہے کہ ایونٹ میں 30 سے زائد ممالک کی 250 کمپنیاں اپنے سٹالز لگائیں گی جن میں چین، جرمنی، اٹلی، کینیڈا، آسٹریلیا، مصر، فرانس، ہانگ کانگ، بحرین، سوئٹزرلینڈ، جمہوریہ چیک، پولینڈ، جاپان، یواے ای، برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا، شمالی کوریا، ڈنمارک، بیلجیئم، ملائیشیا، سپین، تائیوان، تھائی لینڈ، سویڈن، ہالینڈ، سنگاپور، سعودی عرب، ترکی، اردن، لبنان اورجنوبی کوریا سمیت دیگرممالک شامل ہیں۔