24.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومزرعی خبریںتیلدار اجناس کی پیداوار میں اضافہ کا قومی منصوبہ،کاشتکاروں سے نمائشی پلاٹوں...

تیلدار اجناس کی پیداوار میں اضافہ کا قومی منصوبہ،کاشتکاروں سے نمائشی پلاٹوں کیلئے درخواستیں طلب،محکمہ زراعت

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجا ب کے مطابق تیلدار اجناس کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، اوکاڑہ، وہاڑی،فیصل آباد، جھنگ، قصور، میانوالی، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگ اور سرگودھا کے اضلاع میں نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے کینولا کے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

کاشتکار ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں 25ستمبر تک متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر میں جمع کرائیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کیلئے اخراجات زیادہ سے زیادہ 20ہزارروپے ادا کئے جائیں گے اور اس پروگرام میں شامل کاشتکاروں کیلئے نمائشی پلاٹ کے علاوہ 3ایکڑ پر مزید کینولا لازمی کاشت کرنا ہوگا۔تمام درخواستیں مناسب تصدیق کے بعد ضلع کی سطح پر جمع ہونگی اور قرعہ اندازی 30ستمبر کوہوگی۔

- Advertisement -

کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق پلاٹ کاشت کرنے کا پابند ہوگا۔ 12ایکڑتک قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد وخواتین اور مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمیندار بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔نمائشی پلاٹ کیلئے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اور زراعت آفیسر(توسیع) کے دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں یامحکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pkسے ڈاؤ ن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388537

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں