تیل اور گیس کے شعبہ جات میں چار ماہ کے دوران 79.1ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ،سرمایہ کاری بورڈ

68
Notification
Notification

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):تیل اور گیس کے شعبہ جات میں رواں مالی سال کےپہلے چار ماہ کے دوران 79.1ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کے پہلے چار ماہ کے دوران ملک میں تیل اور گیس کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 79.1ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں مجموعی طور پر892.8ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔

مالی سال20-2019کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں 311.4ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران251ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 195.3ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 135.1ملین ڈالر ریکارڈ کی