33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںتیل دار اجناس کی پیداوار سے کاشتکاروں کی معاشی حالت میں بہتری...

تیل دار اجناس کی پیداوار سے کاشتکاروں کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شورکوٹ

- Advertisement -

شورکوٹ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شورکوٹ اعجاز صالح نے کہا کہ تیل دار اجناس کے فروغ کے منصوبے کے تحت اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد ملکی سطح پر تیل دار اجناس کی پیداوار بڑھانا اور کاشتکاروں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے ۔حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 30 ہزار روپے کی مالی معاونت دی جائے گی تاکہ وہ بہتر طریقے سے تیل دار اجناس کی کاشت کر سکیں۔

- Advertisement -

اس اقدام سے نہ صرف مقامی کاشتکاروں کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی بلکہ
ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں بھی کمی متوقع ہے۔کاشتکاروں نے اس منصوبے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510583

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں