فیصل آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت (توسیع) حکومت پنجاب کی طرف سے تیل دار اجناس کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت کینولا کے نمائشی پلاٹ کی کاشت کے لئے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ نگران حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کے اخراجات 20000 روپے ادا کئے جائیں گے اور اس پروگرام میں شامل کاشتکاروں کے لئے نمائشی پلاٹ کے علاوہ مزید تین ایکڑ رقبے پر کینولا کاشت کرنالازم ہوگا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ 12، ایکڑ تک قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد خواتین درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارش کردہ سفارشات کے مطابق نمائشی پلاٹ کاشت کرنے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار اس سکیم سے استفادہ کرنے کے لئے درخواست فارم محکمہ زراعت (توسیع) کے مقامی دفتر زراعت آفیسر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔درخواست کی وصولی کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2023 ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390622