تیل و گیس کے شعبہ میں تین ماہ کے دوران 67.6 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی، سرمایہ کاری بورڈ

77
تیل اور گیس کے شعبہ جات میں تین ماہ کے دوران 65ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ،سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں ملک میں تیل وگیس کے شعبہ میں 67.6 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد گزشتہ 10 برسوں میں ملک میں تیل وگیس کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 4 ہزار676 اعشاریہ 6 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق روں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران ملک میں تیل وگیس کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا 67.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں تیل وگیس کا شعبہ ان شعبوں میں شامل ہے جہاں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات زیادہ ہے۔اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2008-9ء میں تیل وگیس کے شعبے میں 775.0 ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔