تیل کی طلب میں رواں سال1.3 ملین بیرل یومیہ اضافہ متوقع ہے، آرامکو

92
Aramco

برن۔22جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی (آرامکو )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین الناصر نے کہا ہے کہ آئل مارکیٹ کے حالات اچھے ہیں رواں برس اس کی طلب میں 1.3 ملین بیرل یومیہ اضافے کی توقع ہے۔

اردو نیوز کے مطابق یہ بات انہوں نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پرگفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ 2024 کے وسط میں تیل کی یومیہ طلب 104.6 بلین بیرل تک پہنچ گئی تھی جو مزید بڑھ کر 106 ملین بیرل یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال وسط تک ہماری یومیہ پیداوار 104.6 ملین بیرل تک تھی جس میں مزید اضافے کی قوی امید ہے۔