اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران تیل کے درآمدی بل میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ءمیں جولائی سے دسمبر تک تیل کا درآمدی بل 7 ارب 7 کروڑ ڈالر رہا جو کہ گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے اسی عرصہ میں 6 ارب 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود درآمدی بل میں ملک کے اندر پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے کی وجہ سے اضافہ کا رجحان حکومت نے تیل کے درآمدی بل میں کمی لانے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں اور اس سلسلہ میں سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی اور متحدہ عرب امارات سے پاکستان کی مالی معاونت سے ملک میں ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئی ہے۔