تین ارکان قومی اسمبلی کو وفاقی تعلیمی بورڈ کے اراکین کی حیثیت سے منتخب کئے جانے کی تحریک منظور

136
Federal-Board-of-Intermediate-and-Secondary-Education

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی نے تین ارکان قومی اسمبلی کو وفاقی تعلیمی بورڈ کے اراکین کی حیثیت سے منتخب کئے جانے کی تحریک منظور کر لی۔

پیر کو وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تحریک پیش کی کہ نزہت صادق، ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور خواجہ اظہار الحسن کو وفاقی تعلیمی بورڈ کے اراکین کی حیثیت سے منتخب کیا جائے۔ سپیکر نے تحریک ایوان میں پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔